پارکس کی اَپ گریڈیشن میں شہریوں کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب نظرانداز

لاہور(اپنے نمائندے سے) پی ایچ اے انتظامیہ کی بے حسی کروڑوں روپے کی لاگت سے پارکس کی اپ گریڈیشن میں شہریوں کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب نظر انداز ، شدید گرمی شہر کے باوجود پارکس میں تفریح کیلئے آنے والوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی سہولت کی فراہمی زیرو ،کینٹین مافیا اور متعلقہ زونل انتظامیہ کی ملی بھگت سے سیاح پینے کا صاف پانی خرید نے پر مجبور ۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے لاہور کے زیر انتظام شہر بھر میں چھوٹے اور بڑے 800سے زائد پارکس میں یومیہ کی بنیاد پر ہزاروں شہری سیرو تفریح کیلئے آتے ہیں جن کو بنیادوں سہولیارت کی فراہمی کی خاطر انتظامیہ کی طرف سے منصوبہ بندی کا فقدان دیکھنے میں آرہا ہے شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی پر توجہ دی گئی ہے لیکن سیاحوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسی اہم سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے تفریح کیلئے آنے والوں کیلئے ٹھنڈے اور صاف پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے جس میں شہر کے اہم پارکس باغ جناح، گلشن اقبال پارک، گریٹر اقبال پارک، ریس کورس جیلانی پارک،ناصر باغ سمیت شہر کی دیگر تفریح گاہوں میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے بعض پارکوں اور تفریح گاہوں میں ٹھنڈے پانی کے کولر نصب ہیں لیکن کہیں کولرخراب اور بند پڑے ہیں تو کہیں پانی پینے کے قابل نہیں ہے گریٹراقبال پارک میں گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کے مرکزی دروازے کے باہر نجی طور پر خطیررقم سے ایک واٹرفلریشن پلانٹ لگایا گیا ہے جہاں سے لوگ پانی پیتے ہیں ملازمین نے بتایا کہ پہلے مختلف مقامات پر کولرلگے تھے لیکن یہاں کینٹین والے جان بوجھ کر خراب کردیتے ہیںذرائع کا یہ بھی کہنا ہے پارکوں میں کینٹینوں کے ٹھیکیدار واٹرفلٹریشن پلانٹ لگنے نہیں دیتے یا پھر پہلے سے لگے واٹرکولرخراب کردیتے ہیں تاکہ تفریح کیلئے آنے والے ان سے پانی خرید کر استعمال کرسکیں پی ایچ اے مختلف زونز کی انتظامیہ اور کینٹین مافیا کی ملی بھگت سے سیاحوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت کو مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی جانب سے پارکس میں نمائشی پروگرام پر کروڑوں روپے کے فنڈز کا استعمال کیا گیا لیکن اس میں پارکس کو رونق بخشنے والی عوام کی ضروریات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے اور پینے کے صاف پانی سے پارکس کو محروم رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو دیگر بنیادی سہولیات جس میں واش رومز کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے کینٹین مافیا کو مالی فائدہ دینے کی خاطر سہولت کاری کی مد میں زونل انتظامیہ اور دیگر زمہ دران کی جانب سے مالی فائدہ حاصل کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے سیاحوں کا کہنا تھا کہ شہر کے کسی بھی مشہور پارک میں سیر و تفریح کی خاطر چلیں جائیں کسی بھی پارک میں پینے کا صاف پانی اور واش رومز میسر نہیں کئے گئے پینے کا صاف پانی کو خریدنے پر مجبورکر دیا گیا ہے تاکہ کینٹین مافیا سے پینے کا صاف پانی مہنگے داموں خریدا جائے پی ایچ اے انتظامیہ پارکس کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دے گرمی کی شدت میں پارکس میں کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے گئے ڈی جی پی ایچ اے لگژری ٹھنڈے دفتر سے نکل کر پارکس میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو بھی دیکھیں اور ان کو حل کرنے پر بھی کام کریں اس پر شہریوں ان کے کام پر نمائش کریگی اور سوشل میڈیا پر ان کے کارنامہ کو اجاگر کریگی، انتظامیہ کوئی کام فوٹو سیشن کے علاوہ بھی کر نے چاہیں فواروں اور جیلز کو پانی کی فراہمی کے ساتھ سیاحوں کو بھی پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی خاطر فلٹریشن پلانٹس اور ٹھنڈے پانی کے کولر نصب کرنے کی ضرورت ہے ۔