آج ہونے والے انگلینڈ کیخلاف تیسرے میچ کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاریاں

کارڈف (مشرق نیوز) انگلینڈ سے آج ہونیوالے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مقابلے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ کارڈف کے صوفیا گارڈنز کرکٹ گراونڈ میں ٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پر سارھے 3 گھنٹے تک کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور انداز میں روز دیا۔ کارڈف میں کل دن بھر بارش کی پیش گوئی ہے لیکن شام کے وقت ہونے والے میچ سے 2 گھنٹے قبل موسم صاف ہوجائیگا۔ انگلش کپتان جوز بٹلر بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم ایک سے دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتریگی لیکن اس کا فیصلہ ٹاس سے پہلے پچ اور کنڈینشز کو دیکھتے ہوئے کیا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔