اسلام آباد (مشرق نیوز) سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا آج کے سیاسی حالات کا 1971ءسے موازنہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ ایک بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ شیخ مجیب آر ٹی ایس کی ناکامی سے مستفید ہوئے نہ انکی سیاست مخالفین اور میڈیا کو رگڑا لگانے کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دور حاضر میں پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام سہنا پڑا ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ مصطفی نواز کھوکھر کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی انتقام سہنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنی تاریخ بھی بھول جائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بھی مسئلہ صرف سنگدل محبوب کی بے رخی کا ہی تو ہے۔
واضح رہے تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا تھا کہ شیخ مجیب الرحمن غدار وطن نہیں تھے، انہوں نے جائز طریقے سے الیکشن جیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے شیخ مجیب الرحمن کو حکومت نہ دیکر زیادتی کی تھی، اگر کوئی پاکستان توڑنے کا بوجھ جنرل یحییٰ پر ڈالنے کے بجائے مجیب الرحمن پر ڈالتا ہے تو پاکستان اور سچائی کے ساتھ زیادتی کریگا۔
پی ٹی آئی کا آج کا 1971ءسے موازنہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر

















