مظفر گڑھ:بس،ٹرک میں خوفناک تصادم،ایک خاندان کے11 افراد جاں بحق

مظفر گڑھ، ٹھٹھہ:(مشرق نیوز)مظفر گڑھ میں بس ،ٹرک میں خوفناک تصادم،ایک خاندان کے 11افراد جاں بحق،15سے زائد زخمی ہوگئے۔

بدقسمت خاندان ملتان سے بھکر رشتے داروں سے ملاقات کیلئے جارہا تھا،مظفر گڑھ میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 5 مرد ،3 خواتین،2 بچے اور بچی شامل ہے،ریسکیو 1122 نے لاشوں و زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کردیا،بیشتر زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کاخدشہ ہے۔

دوسری جانبٹھٹھہ میںڈمپر نے گاڑی کو ٹکر مار دی، 6افراد جاں بحق ،8زخمی ہوگئے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا،حادثے کا شکار ہونے والی بدنصیب پک اپ ٹھٹھہ کے گاوں مانک بہرانی سے جامشورو جا رہی تھی،ایک شخص موقع پر چل پسا ،5ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔