لاہور (مشرق نیوز) سوشل میڈیا پر اپنے بےسرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل گانے اکھ لڑی بدوبدی میں ماڈلنگ کرنے والی وجدان راﺅ نے کہا ہے کہ اس گانے میں کام کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔چاہت فتح علی خان کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی ماڈل وجدان راﺅ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیاکہ گانا اکھ لڑی بدوبدی میں کام کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کیلئے وہ بہت پچھتا رہی ہیں۔وجدان راﺅ نے کہا کہ میں اس گانے سے پہلے بھی چاہت فتح علی خان کے ساتھ پانچ گانے ریکارڈ کروا چکی ہیں جن میں سے چار گانوں کےلئے میں نے اپنی ویڈیو بناکر چاہت فتح علی خان کو لندن بھیجی تھی،پھر گلوکار نے ایڈیٹنگ کے ذریعے مجھے اپنے گانوں کا حصہ بنایا تھا جبکہ ایک گانے کی شوٹنگ گلوکار کے ساتھ ہی کی تھی۔ماڈل نے کہاکہ گانا اکھ لڑی بدوبدی کی شوٹنگ پاکستان میں ہی ہوئی اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ گانا اس قدر وائرل ہوجائے گا لیکن گانے کی کامیاب کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا صارفین مجھے طعنے دے رہے ہیں کہ میں نے اپنے دادا کی عمر کے شخص کے ساتھ کام کیا، لوگ میرے لئے نامناسب الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔وجدان راﺅ نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے تو لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے چاہت فتح علی خان کے ساتھ اکھ لڑی بدوبدی میں کام کیا تھا۔
چاہت فتح کیساتھ گانے میں کام کرنا سب سے بڑی غلطی تھی: ماڈل وجدان راﺅ

















