جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے منع کردیا

:( ) سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے منع کردیا۔

جسٹن لینگر نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی ٹیم کی کوچنگ شاندار جاب ہے لیکن میں نے خود کو دوڑ سے باہر رکھا ہے، کوچنگ ایک گھیرا ڈالنے والی جاب ہے۔


جسٹن لینگر نے کہا آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ 4 سال کوچنگ کی، ایمانداری کی بات ہے یہ تھکا دینے والا کام ہے۔