:( ) باردانے کی تقسیم میں ایک ارب سے زائد کی خرد برد کے الزام میں ایف آئی اے نے پاسکو کے 3 افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
جی ایم فیلڈ پاسکو ظہور رانجھا، زونل ہیڈ بورے والا راؤ اکرم اور زونل ہیڈ بہاول نگر جبران اقبال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایم ڈی پاسکو نے دونوں زونل ہیڈز کو معطل کردیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈی جی پاسکو شازیہ الطاف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ۔
ایم ڈی پاسکو کے مطابق دونوں زونل ہیڈز کو معطل کر کے چارج واپس لے لیا ۔
باردانے کی تقسیم میں خرد برد، پاسکو کے 3 افسروں کیخلاف مقدمہ



















