جسٹس محسن اختر کی رخصت کے باعث سوشل میڈیا توہین عدالت کیس کی سماعت منسوخ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی کی رخصت کے باعث سوشل میڈیا توہین عدالت کیس کی سماعت منسوخ ہوگئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کرنا تھی، توہین عدالت کیس کی آئندہ تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی،ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی طبیعت ناسازی کے باعث چھٹی پر ہیں۔