ابوظہبی، اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) وزیراعظم کا دورہ کامیاب، سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، یو اے ای نے پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے 10 ارب ڈالر مختص کردئیے۔
اماراتی سرکاری خبر ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پاکستان میں اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کےلئے 10 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلان اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ حکومتی اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر دفاع خواجہ آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کےساتھ شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت بھی کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کےساتھ شراکت داری بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ، توانائی، پورٹ آپریشنز منصوبوں، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری پر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہبازشریف کو پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔
دریں اثنا پاکستان اور یو اے ای کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری پر راﺅنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا موجودہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، برآمدات، صنعت و دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معیشت مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، کشکول توڑ دیا، قرض نہیں، پاکستان میں مشترکہ منصوبوں و سرمایہ کاری میں باہمی تعاون چاہتے ہیں، محنت کےساتھ کام کرکے خود انحصاری کی منزل حاصل کرینگے۔
شہبازشریف نے کا یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید کی قیادت میں امارات ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے، کوشش ہے پاکستان میں بھی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل ہو،مستقبل تیل و گیس پر انحصار کی بجائے نوجوانوں کی تربیت و ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ جیسی نان آئل و گیس اکانومی پر مبنی ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا شیخ محمد بن زید کی طرف سے معیشت میں لائی گئی جدت قابل رشک ہے، متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان کے عظیم دوست ہیں، امارات کےساتھ ملکرپاکستانی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید نے اپنے والد کی طرح ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، امارات پاکستان کا عظیم دوست، بھائی ہے، متحدہ عرب امارات آئی ٹی کی فیلڈ میں لیڈ کررہا ہے۔ متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں، ترقی امداد کےساتھ نہیں آتی، خودانحصاری کی منزل کو حاصل کرنا ہے، امارات میں کام کرنے والے پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کشکول توڑ دیا کیونکہ اقوام عالم قرض یا امداد نہیں بلکہ دن رات محنت سے ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔
مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف 4 جون کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔ ایم ایل ون ، سی پیک فیز 2 کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف چینی صدر ،وزیراعظم ودیگر حکام سے سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
علاوہ ازیںوزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی میں 4 وفاقی،3 صوبائی وزیر بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کے ذریعے جلد گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ علاوہ ازیںوزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں میڈیکل تعلیم کی فراہمی اور معیار کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرسرپرستی ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی گئی، وزیراعظم کی ہدایت پر 25 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کیساتھ خلا میں جائینگے
وزیراعظم نے وفاقی وزراءکو ایک دوسرے کیخلاف سیاسی بیان بازی سے روکدیا
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم

















