لاہور (قمر عباس نقوی) ڈائریکٹر ایڈمن کی بدانتظامی، واسا لاہور افسران پر موسمی اثرات مرتب، سرکاری اوقات کار کی بجائے ذاتی ٹائم ٹیبل جاری، متعدد آپریشن ڈائریکٹوریٹ میں ایس ڈی اوز غیرحاضر، سرکاری امور کی انجام دہی گھر بیٹھ کر کرنے کا انکشاف، شہریوں کو مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری طرف ایم ڈی و ڈی ایم ڈیز سرکاری اوقات کار کے پابند، رات گئے دفاترز میں محکمانہ امور کی انجام دہی اور عوامی خدمت میں مصروف، ایم ڈی واسا اور ڈی ایم ڈیز سمیت دیگر ہیڈ آفس افسران و ملازمین سرکاری اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے محکمانہ امور کی انجام دہی سمیت عوامی خدمات کی خاطر رات دیر تک دفاترز میں کام کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں جبکہ واسا لاہور ڈائریکٹر ایڈمن کی بدانتظامی کے باعث مختلف شعبہ جات کے دفاترز میں سرکاری دفتری اوقات کار افسران و ملازمین کے دفتر میں آنے اور جانے کے اوقات کار پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ موسمی میں شدت کے اثرات واسا دفاترز میں افسران کی غیر حاضری سے لگائے جاسکتے ہیں، مبینہ طور پر شعبہ ایڈمن میں بھی مختلف نوعیت کے افسران و ملازمین دفاترز بروقت آنے کی بجائے مرضی کے مطابق آرہے ہیں متعدد افسران کئی کئی روز تک دفتر ہی نہیں آرہے اسی طرح شعبہ ای ڈی پی ،فنانس ،ایم او آفس اور شعبہ آپریشن کے افسران و ملازمین شامل ہیں جن کی جانب سے دفاترز میں سرکاری اوقات کار پر عمل کرنے کی بجائے زاتی اوقات کار مقرر کر رکھے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹرز سے سب انجینئرز تک کے آفیشل سرکاری کام کی انجام دہی کی خاطر صبح 9بجے کی بجائے شام کو دفاترز میں حاضری دے رہے ہیں جبکہ متعدد افسران گھر بیٹھ کر ہی کام کر نے کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے جس سے شہریوں کو نکاسی اور فراہمی آب کے مسائل کے حل کی خاطر دفاترز کے گرمی کی شدت میں چکر لگانے پر مجبور کر دیا گیا ہے واسا آفیشل پر موسم کی شدت کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف ڈائریکٹوریٹ میں شام کو دفاترز کے اوقات کار مقرر کر رکھے ہیں جبکہ صبح میٹنگز کے نام پر دفتر نہ آنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے سرکاری اوقات کار پر عملدرآمد کروانے کی خاطر کسی قسم کی منصوبہ بندی دیکھنے میں نہیں آرہی جو کہ ان کی شعبہ ایڈمن کے امور کی انجام دہی میں نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ روزنامہ ”مشرق“ مکمل تفصیلات پر نشاندہی جلد کریگا۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ انتظامی امور کا ہے اس کی ذمہ داری شعبہ ایڈمن کی ہے۔ ان سے تفصیلات حاصل کرکے بتا سکتا ہوں جبکہ ایم ڈی واسا اور ڈی ایم ڈیز سمیت ہیڈ آفس کے تمام افسران و ملازمین اوقات کار کے مطابق دفتر آ رہے ہیں جبکہ ایم ڈی اور ڈی ایم ڈیز سمیت دیگر ڈائریکٹرز محکمانہ امور کی انجام دہی اورعوامی خدمات کی خاطر رات دیر تک دفتر میں موجود ہوتے ہیں۔
ڈائریکٹر ایڈمن کی بدانتظامی، واسا آپریشن ڈائریکٹوریٹ میں افسران کی گھر بیٹھے سرکاری امور کی انجام دہی
















