ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری، ہیٹ ویو کے اثرات بھی جاری

اسلام آباد (مشرق نیوز) سورج کے آگ برسانے کا سلسلہ جاری، پنجاب سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ بڑھتی ہوئی شدید گرمی کی لہر نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دن کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، بیشتر علاقے آج بھی ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں 23 سے 27 مئی کے دوران درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہیگا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم، ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہیگا، درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔