بہاولپور: بااثر ٹھیکیدار کروڑوں کی اراضی پر قابض،کمرشل پلازہ بنا لیا


بہاولپور:(قاسم بھٹی)بااثر ٹھیکیدارنے کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی پرقبضہ کرکے پلازہ تعمیرکرنے کی خاطرروڈ پلان تبدیل کردیا،ویلکم چوک تاہارون ٹاون پختہ روڈ کی تعمیرکاایک ارب روپے سے زائد مالیت کاٹھیکہ حاصل کیالیڈکی مٹی کی مدمیں خزانہ سرکار کوپانچ کروڑ روپے کاٹیکہ لگایا۔

صادق کالونی میں گلیوں کارقبہ خریدکرکے رجسٹری کے نقشہ میں تبدیلی کرلی دوبئی محل کیساتھ کروڑوں روپے کی کمرشل سرکاری اراضی پرقبضہ کرکے پلازہ کھڑاکرلیامحکمہ ہائی وے کی طرف سے سیدھی سٹرک کاروڈ پلان منظورہونے کے باوجود اپنی مرضی سے سٹرک کی سمت تبدیل کردی عملہ فیلڈ محکمہ مال نے جعلسازی کی رپورٹ اے سی سٹی کودی توانہوں نے سی ای اوکنٹونمنٹ بورڈ کوفوری پلازہ سیل کرنے کالیٹرلکھ دیا۔

ٹھیکیدار جاویداخترعابد نے عدالت عالیہ کواندھیرے میں ر کھ کرحکم امتناعی حاصل کیا توعدالت نے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی، عوامی وسماجی حلقوں کی طرف سے ٹھیکیدار کالائسنس منسوخ اورپلازہ مسمار کرنے کامطالبہ کردیا۔