بشکیک سے فلائٹ منسوخ ،طلبہ پھنس گئے،،پرتشدد واقعات کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم

بشکیک،اسلام آباد:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)بشکیک سے اسلام آباد آنےوالی فلائٹ منسوخ ،طلبہ پھنس گئے،ائیرپورٹ پر طویل قطاروںکی ویڈز وائرل ہوگئیں۔

طلبہ نے دہائی دیتے ہوئے کہاپرواز کی منسوخی پر مناس ائیر پورٹ پر پھنس گئے پاکستان آسکتے ہیں نہ واپس جاسکتے ہیں، مناس سے فلائٹ کو 125 طلبہ کو لےکر اسلام آباد کےلئے ٹیک آف کرنا تھا لیکن ٹیک آف نہیں کرسکی،طلبہ نے کہاپاکستان کےلئے ایک پرواز کے سوا کسی پرواز کو اجازت نہیں مل سکی، وزیراعظم اور وزیر ہوابازی سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہیں، متعلقہ حکام معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع نے کہا خصوصی فلائٹس کی آمد ورفت وزرات خارجہ کی ہدایات سے مشروط ہے، وزارت خارجہ ،ہوابازی کی ہدایات کی بعد ریگولیٹری تقاضے مکمل ہونے پر فلائٹس آپریٹ ہوتی ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے کرغزستان میں پرتشدد واقعات پر انکوائری کمیٹی تشکیل دےدی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کمیٹی 2ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سربراہ ہوں گے،کمیٹی حقائق کا پتہ چلائے گی،سفارتخانے کے کردار کا بھی جائزہ لے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کرغزحکام نے آئندہ ایسا واقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ،واقعہ میں ملوث افراد کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، بشکیک میں جن طلبہ کا فائنل ایئر ہے وہ اپنی ڈگری مکمل کرکے واپس آئیں،دیکھنا ہے جو طلبہ واپس آگئے ان کا مسئلہ کیسے حل کیا جائے،3میں سے 2زخمیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ،ایک طالب علم شاہ زیب ابھی تک زیرعلاج ہے۔