اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گندم درآمد سکینڈل میں نگران حکومت بری الزمہ،وزارت فوڈ سکیورٹی کے 4افسروں کو معطل کردیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پروفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دی،معطل ہونےوالوں میں اے ڈی عابد،ڈاکٹر وسیم،سہیل شامل ہیں،سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی آصف کےخلاف باضابطہ کارروائی کی بھی منظوری دےدی،ذرائع کے مطابق ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی و غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے کھاد کی سپلائی چین اور قیمتوں کے امور کا جائزہ لینے کےلئے کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر کریں گے، 18رکنی کمیٹی میں 15 اراکین قومی اسمبلی بھی شامل ہوں گے، کمیٹی 4 ہفتوں کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
گندم درآمد سکینڈل،نگران حکومت بری الزمہ،وزارت فوڈ سکیورٹی کے 4افسر معطل
















