غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات کی فراہمی پر اے ایس آئی کو3سال قید

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کاجرم ثابت،آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور احمد کو 3سال قید کی سزا سنائی دی۔

ظہور احمد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا،واضح رہے اے ایس آئی ظہور احمد کےخلاف 13دسمبر2021 میںمقدمہ درج کیا گیا تھا۔