پاکستان کا ورلڈ کپ کمبینیشن کے ساتھ انگلینڈ کیخلاف کھیلنے کا فیصلہ

لندن (مشرق نیوز) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولر حارث رﺅف اور عثمان خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حارث رﺅف اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عثمان خان کو صائم ایوب کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ حارث رف حسن علی کی جگہ سکواڈ میں آئیں گے۔فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون میں جگہ بنائیں گے، ایک فاسٹ بولر کم کر کے شاداب خان یا ابرار احمد کو بھی کھلانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مکمل اسٹرینتھ اور ورلڈ کپ کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، حتمی فیصلہ گیری کرسٹن کے ساتھ مشاورت سے ہو گا۔گیری کرسٹن کا (آج) اتوار کو اسکواڈ کو جوائن کرنا شیڈول ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ حارث رﺅف اور عثمان خان کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں موقع نہیں ملا تھا۔