راولپنڈی :(بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے کہاہے گرین پاکستان انیشیٹو کے مقاصد کے حصول کیلئے تمام صوبوں کےساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
آصف زرداری نے راولپنڈی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے،اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔
صدر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کی خدمات کو سراہا،آصف زرداری نے گرین پاکستان انیشیٹو ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا قومی و اقتصادی ترقی کیلئے یکساں جذبے کےساتھ کام کرنا ہوگا۔
گرین پاکستان انیشیٹو ،مقاصد کے حصول کیلئےمکمل تعاون کرینگے،صدر مملکت
















