نان فائلرز کو ریلیف،اسلام آباد ہائیکورٹ نے موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روکدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نان فائلرز کو ریلیف،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روکدیا۔

جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،موبائل فون کمپنی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا قانون میں ترمیم آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے، آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی،حکومت قانون میں ترمیم سے لوگوں کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا اختیار نہیں لے سکتی، 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک ہونے سے سالانہ 100 کروڑ کا نقصان ہو گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے موبائل فون کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔