نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار،پاکستان معاشی استحکام یقینی بنائے،تمام سیاسی جماعتیں ملکر کام کریں:آئی ایم ایف

اسلام آباد (بیورورپورٹ) بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا،ذرائع کے مطابق تعارفی سیشن میں معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوگیا،آئی ایم ایف مشن نے نئے قرض پروگرام سائن کرنے کی یقین دہانی کرا دی، قرض پروگرام کا سائز اور حجم آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی مشاورت سے فائنل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا آئی ایم ایف جو تجاویز دے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی میدان میں چیلنجز درپیش ہوئے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،مشن چیف نے مزید کہا معاشی استحکام بھی سیاسی استحکام کےساتھ جڑا ہے، مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے، معاشی ٹیم کیساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی کام کریں گے،قبل ازیں مذاکرات کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد وزارت خزانہ پہنچا جہاں آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان تعارفی سیشن ہوا، پاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ اورنگزیب جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹر نے کی،اس موقع پر وزیرخزانہ اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کو موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی،وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئی، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام میں رہ کر معیشت درست سمت گامزن ہے،ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام اور بجٹ کیلئے آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام میں اتفاق ہوا ہے، پاکستان میں غریب لوگوں کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا ہے،مشن چیف نے کہا پاکستان کی جانب سے معیشت کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں،دوسری جانب وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے پا گئے،ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران حکومت سٹیٹ بینک آف پاکستان سے قرض نہیں لے گی، بیرونی ادائیگیاں بروقت کی جائیں گی، وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہوگیا،ذرائع کے مطابق اہداف میں طے پایا ہے ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ ادائیگیاں بروقت کرنے کا پابند ہوگا، زرمبادلہ ذخائر بہتر بنانے اور ادائیگیوں کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کا اجرا کیا جائے گا، درآمدات اور انٹرنیشنل ٹرانزکشنز پر پابندی عائد نہیں ہوگی،اہداف میں طے پایا سٹیٹ بینک، وزارت خزانہ، وزارت توانائی کی معلومات آئی ایم ایف کو بھیجی جائیں گی، ایف بی آر، شماریات بیورو، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی معلومات آئی ایم ایف لے گا،ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم نے تمام ورکنگ مکمل کر لی، آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی قرض پروگرام کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف مشن کی آئندہ ہفتے ملاقات کا امکان ہے، اضافی فنڈنگ کیلئے وزیراعظم خود آئی ایم ایف مشن سے بات کریں گے،آئی ایم ایف مشن وزیراعظم سے نئے قرض پروگرام میں اہداف کی یقین دہانی اور سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے پر بات کرے گا،آئی ایم ایف مشن کی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماو¿ں سے بھی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔