لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کسانوں کیلئے سولر ٹیوب ویل منصوبہ شروع،5سالوں میں تمام کھالے پختہ کریں گے،مریم نواز سے صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے ملاقات کر کے محکمہ انہار کے امور پرتبادلہ خیال کیا،اریگیشین سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ اورکاشتکاروں کو ٹیل تک پانی کی بروقت فراہمی کی تجاویز پر غور کیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا پہلے مرحلے میں10ارب کی لاگت سے 1200کھالے پکے کیے جارہے ہیں،دوسرے مرحلے میں صوبے بھر میں 7ہزار کھالے پکے کیے جائیںگے،5سالوں میں کھالوں کو پختہ کردیا جائے گا،کھالے پکے ہونے سے نہروں کے ٹیل پر بھی کاشتکاروں کو وافر پانی دستیاب ہوگا،مریم نواز نے کہاکسانوں کےلئے سولر ٹیوب ویل پراجیکٹ کا آغاز کرنے جارہے ہیں، نہری پانی کی چوری برداشت نہیں، سدباب کےلئے موثر کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے کہا مریم نواز کی قیادت میں کابینہ اور ٹیم عوامی فلاح و بہبود کےلئے دن رات کام کررہی ہے،پارٹی قائد نوازشریف کے ویژن کے مطابق کاشتکار کی فلاح وبہبود کا مشن پورا کریں گے۔
دریں اثناماوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاماواں ٹھنڈیاں چھاواں، سراپا شفقت و عنایت ماو¿ں کی عظمت کو سلام، مدر ڈے غزہ اور کشمیر کی پرعزم ، حوصلہ مند ماوں کے نام۔
مریم نواز نے کہا زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاوں کی مانند راحت وسکون ہے، ماں سچے جذبے ،رشتے کا نام ہے، مائیں خاندان کا سنگ بنیاد و معاشرت کا ستون ہیں،مدر ڈے ماوں کی غیر معمولی محبت و قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے، مدر ڈے پر اور ہر روز اپنی عظیم ماں کی کمی محسوس کرتی ہوں، ہمیشہ والدہ محترمہ کلثوم نواز کی محبتوں کی شکر گزار رہوں گی۔
کسانوں کیلئے سولر ٹیوب ویل منصوبہ شروع،5سالوں میں تمام کھالے پختہ کریں گے،مریم نواز
















