سعودی عرب کاشکریہ!روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوگیا،گورنر سندھ


کراچی: (بیورورپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے سعودی عرب کاشکریہ!روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوگیا۔

کراچی میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاحکومت نے رواں سال حج کم سے کم اخراجات میں یقینی بنایا، تمام انتظامات کو ڈیجیٹل بنا کر حج ایپ بنادی گئی،سعودی وفد کو کراچی ایئر پورٹ پر دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے،سعودی حکومت کےساتھ تجارتی معاہدے کامیابی سے تکمیل تک پہنچیں گے، ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان پر سندھ آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا رواںسال کراچی ایئر پورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا ،سہولت سے پاکستانی عازمین کی صرف ایک بار امیگریشن ہوگی، کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن کے بعد عازمین کو سعودی عرب میں امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔