کسانوں سے بچنے والی گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کااعلان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے کسانوں سے بچنے والی گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کااعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا ملک میں اشیائے خور و نوش کا سٹریٹجک ذخیرہ برقرار رکھنے کی ذمہ دار ایجنسی پاسکوگندم کی خریداری کر رہی ہے، ہدف پورا ہونے کے بعد باقی بچنے والی گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں گے،باردانہ کی فراہمی کےلئے آن لائن رجسٹریشن بھی شروع کردی۔

وفاقی وزیر نے کہاخریداری اور باردانہ کی فراہمی شفاف بنائیں گے،کسانوں کو مقررہ نرخ پر کھاد کی فراہمی کےلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں،صوبائی حکومتیں گندم کی خریداری نہیں کر رہیں