ورلڈ اوپن سکواش چیمپین شپ میں حمزہ خان کو پہلے ہی راونڈ میں شکست

اسلام آباد (مشرق نیوز) ورلڈ اوپن سکواش چیمپین شپ میں پاکستانی پلیئر حمزہ خان کو جھٹکا، ورلڈ جونیئر چیمپین کو پہلے ہی راونڈ میں شکست کا سامناہے، حمزہ خان دوسرے راونڈ تک کوالیفائی نہ کر سکے۔ مصر میں کھیلی جانیوالی ورلڈ اوپن سکواش چیمپین شپ میں حمزہ خان سے اچھی پرفارمنس کی توقع کی جا رہی تھی تاہم ورلڈ جونیر چیمپین مین راﺅنڈ کے پہلے میچ میں ہی باہر ہو گئے ،19 سالہ حمزہ خان 36سالہ سوئٹزرلینڈ کے نکولس میولر کیخلاف زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور 39منٹ کے میچ میں سوس پلیئر نے ورلڈ جونیئر چیمپین کو1-3گیم سے شکست دی۔نکولس میولر نے میچ 9-11، 6-11، 11-5، 6-11 سے میچ جیتے ہوئے اگلے راونڈ تک رسائی حاصل کی۔ ورلڈ اوپن سکواش چیمپین شپ میں حمزہ خان شرکت کرنیوالے واحد پاکستانی پلیئر تھے۔