آئرلینڈ کیخلاف شکست، بابر اعظم نے وجہ خراب بولنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیدیا
ڈبلن (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ خراب بولنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈبلن میں تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں آئرلینڈ نے پہلی بار ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دی تھی۔میچ کے بعد کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے پلان پر عمل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے 6 اوورز میں اچھی شروعات نہیں کی، پچ ڈبل پیس تھی، اس پچ پر 190 سکور جیت کیلئے مناسب تھا تاہم ہم بولنگ کے دوران میچ ہارے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم بولنگ اور فیلڈنگ کی کچھ غلطیوں کی وجہ سے میچ ہارے، ہم نے اپنے پلان پر عمل نہیں کیا اور ہم نے پہلے 6 اوورز میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلی لیکن اسے فنش نہیں کر سکے۔یاد رہے آئرلینڈ نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔شاہین نے 2 جبکہ عباس آفریدی، عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔


















