پاکستانی معیشت میں بہتری ،مہنگائی میں کمی آرہی ہے،آئی ایم ایف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرلیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے کنٹری رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہامعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو خطرات کا سامنا ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے ،معاشی استحکام کےساتھ معتدل شرح نمو واپس آئی ،پاکستان کی معاشی آو¿ٹ لک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، مضبوط و پائیدار معاشی ترقی کیلئے پالیسی اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔

رپورٹ میںکہا گیا مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھی جائے، پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں،آئی ایم ایف نے مالی اہداف پر سختی سے عملدرآمد اور غریب طبقے کے تحفظ و ڈھانچہ جاتی اصلاحات پربھی زور دیا ۔

دوسری جانب اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کی ایڈوانس ٹیم کا وفد پاکستان پہنچ گیا ،سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے،آئی ایم ایف وفد معاشی ٹیم کےساتھ بات چیت کرےگا،مشن ممبران وزارت خزانہ حکام سے ملکر بجٹ پر بھی کام کریں گے۔