اسلام آباد: (بیورورپورٹ)غیر قانونی تارکین کوروکنے کیلئے پاکستان،اٹلی نے جلد معاہدے پر اتفاق کرلیا۔
فیصلہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں کیا گیا،محسن نقوی نے کہا انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، میلان اور اسلام آباد کو سسٹر سٹیز کا درجہ دینے کی تجویز بھی پیش کردی،انسانی سمگلنگ کے مافیا کےخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، غیر قانونی اٹلی جانےوالوں کونہ صرف جیل جانا پڑے گا بلکہ رقم بھی ضائع ہو گی۔
وزیر داخلہ نے کہاانسانی سمگلنگ روکنے کےلئے ایف آئی اے کو بھرپور کارروائی کا حکم دےدیا، انسانی سمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان سے اٹلی قانونی طور پر ہنر مند افرادی قوت بھیجی جائے گی،اٹلی کی سفیر نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کےلئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اقدامات کو سراہااورہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















