مہنگائی میں1.39فیصد کمی،آٹا،پیاز سمیت13اشیا سستی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی میں1.39فیصد کمی،آٹا،پیاز سمیت13اشیا سستی ہوگئیں،ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 22.32 فیصد پر آگئی ۔

ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا سستی،12مہنگی،26کے نرخوں میں استحکام رہا،سستی ہونے والی اشیا میں آٹا،پیاز،کیلے،لہسن،چکن ودیگر شامل ہیں،اعداد و شمار کے مطابق دہی، خشک دودھ، نمک، چائے، سگریٹ ،چلی پاوڈر کی قیمتیں برقرار رہیں۔