خطے میں امن خودمختار فلسطینی ریاست سے ہی ممکن ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے خطے میں امن خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی،اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کا استقبال کیا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت ،سرمایہ کاری کا جائزہ،علاقائی و عالمی پیشرفت خصوصاً غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

نائب وزیراعظم نے فلسطین اسرائیل تنازع پر ثالث کے طور پر قطر کے فعال کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاخطے میں امن صرف قابل عمل، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،اس موقع پر وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا پیغام پہنچایا جس میں پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔