لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی ، امیگریشن سسٹم تباہ، مسافروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں

لاہور:(کرائم رپورٹر)لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی ، امیگریشن سسٹم تباہ، مسافروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہال کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا،دھواں بھر نے سے خاتون بے ہوش،بچی کی طبیعت خراب ہوگئی،بھگدڑ مچنے پر مسافر جانیں بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوگئے، سول ایوی ایشن کے فائر فائٹر عملے نے آگ پر قابو پایا، ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی،متعدد طیاروں کارخ موڑنا پڑا،حج پرواز تاخیر سے روانہ کی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی،محسن نقوی نے آتشزدگی کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا مسافروں کی سہولت کےلئے امیگریشن کاﺅنٹر کو جلد فنکشنل کیا جائے ،لاہور ائیر پورٹ کے منیجرچودھری نذیر احمد نے کہا مسافر ،ائیرپورٹ کی تمام تنصیبات مکمل طور پر محفوظ رہیں،تمام سہولیات فراہم کردیں ،امیگریشن سسٹم بھی جلد بحال ہو جائے گا۔