لاہور ( اپنے رپورٹر سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے ملاقات کی،قونصل جنرل قازقستان راو خالد خان بھی موجود تھے، ملاقات میں شہدا ءکے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کےلئے سکالرشپ کا اعلان کیا گیا، قازقستان کے سفیر نے وزیر اعلیٰ کو دورہ کی دعوت دی،مریم نواز نے قازقستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔
قازق سفیرنے وزیر اعلیٰ کو پہلی خاتون چیف منسٹر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، قازقستان اور پنجاب کے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیاگیا،اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، زراعت، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تبادلہ خیال کیاگیا،قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی ،زرعی شعبے میں تعاون اور زراعت کی ترقی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق کیاگیا۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف نے ملاقات کی جس میں ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، ترکمانستان کے سفیر نے تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کیفروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔
مریم نواز نے کہا ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتے ہے، پنجاب میں توانائی، انڈسٹری، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک سیکٹر میں تجارت بڑھا سکتے ہیں ۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تھیلیسیما کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا تھیلیسیمیا سے بچاو کےلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے، ہمیں پاکستان کو تھیلیسیما فری ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے،تھیلیسیمیا ڈے کامقصد عوام میں مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے، تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے، تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہیں،تھیلیسیمیا میں باقاعدگی سے خون کی تبدیلی اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، تھیلیسیمیا سے بچنے کےلئے شادی سے جینیاتی ٹیسٹ بیماری سے بچا سکتا ہے، خون عطیہ کر کے تھیلیسیمیا مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنمنٹ ہائی سکول 95/9ایل ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، مریم نواز نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزموں کی جلد گرفتاری کاحکم دےدیا،وزیر اعلیٰ نے زخمی سکول ٹیچر کو بہترین طبی امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے، مریم نواز نے سکول پر لڑکوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا سکول پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، مہذب معاشروں میں اساتذہ کا احترام لازم ہوتا ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















