لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 ماہ میں کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اگلے تین ماہ میں بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان کیا ہے، محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ نواب اکبر علی خان بگٹی سٹیڈیم کا دور کیا، اس موقع پر سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے، انہوں نے گراونڈ کا بھی معائنہ کیا اور سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ بگٹی سٹیڈیم میں سہولتوں کو کم سے کم وقت میں بہتر کیا جائیگا، بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کیلئے کرکٹ کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔ کراچی میں اس سال پاکستان سپر لیگ میں تماشائیوں کی لیگ میچوں میں عدم دلچسپی کے باعث اگلے سال پی ایس ایل 2025کے صرف 5 میچوں کی میزبانی نیشنل سٹیڈیم کو مل سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہوم گراو¿نڈ کراچی ہوتا تھا لیکن اب اس کے ہوم میچ لاہور میں ہوں گے، اگلے سال بھی ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور اور بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ کو پی ایس ایل کے کسی میچ کی میزبانی نہیں مل سکے گی کیونکہ دونوں گراو¿نڈ سکیورٹی کے علاوہ مکمل طور پر تیار نہیں ہو سکے ہیں البتہ پشاور اور کوئٹہ میں وارم اپ میچ کرانے کی تجویز ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی کرکٹ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان


















