وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں: گورنر کے پی فیصل کنڈی

لاڑکانہ (مشرق نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے تو اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دئیے ہیں۔ لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ صوبے کی محرومیوں کا ازالہ کروں۔ ماضی میں جس طرح پختونخوا کے لوگوں کے ساتھ ہوا، اب نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حقوق کے لیے متعلقہ فورمز پر آواز اٹھاو¿ں گا۔ صدر آصف زرداری نے بلوچستان کے لوگوں سے معافی مانگی، اب وہ وہیں ہیں، یہ روایت ملک کو جوڑتی ہے۔ چھوٹے ذہن کے شخص کو بڑے عہدے پر بٹھائیں تو وزیر اعلیٰ کے پی کے جیسے ہوتے ہیں۔ میں تنقید نہیں کرنا چاہتا ہوں، گورنر ہاو¿س سے کوئی منفی چیز نہ جائے، مرکز کبھی زیادتی نہیں کرے گا، لیکن آئینی کتاب کو بھی پڑھنا ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی چوک پر احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا، مناسب فورمز پر آنا ہوگا۔ میں نے کے پی کے میں سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ آئیں، میں ان کا نمائندہ بن کر وفاق میں آواز اٹھاو¿ں گا۔ جب جج اغوا ہو رہے ہوں، وزیر اعلیٰ کے علاقوں میں سیمنٹ فیکٹری پر حملے ہوں تو سوچنا ہوگا۔ جو پاکستان کے قانون کو نہیں مانتے، ان سے کوئی بات چیپ نہیں ہو گی۔