سانحہ 9 مئی، کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب، وزیراعظم خصوصی پیغام دینگے

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر خصوصی پیغام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائےگی، کابینہ اجلاس میں شہدا سے اظہار یکجہتی کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائےگا، وفاقی کابینہ 9 مئی کوپارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دےگی۔