ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی کاحکم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پراعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، اتنے اہم قومی منصوبے کے نفاذ میں جلد بازی کر کے اہم شقوں کو نظر انداز کیوں کیا گیا؟،اجلاس میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں غفلت کے مرتکب افسروں کی نشاندہی کیلئے انکوائری کمیٹی رپورٹ پیش کی گئی، انکوائری رپورٹ کے مطابق اس وقت کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ممبر آپریشنز ان لینڈ ریونیو غفلت کے مرتکب پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سنگین غلطی کی بنیادی ذمہ داری بعد ازاں انہی عہدوں پر کام کرنے والے افسروں پر عائد ہوتی ہے، ناقص انتظامی نگرانی کیلئے اس وقت کے چیئرمین ایف بی آر ذمہ دار ٹھہرئے ۔

وزیراعظم نے سنگین غفلت کے مرتکب افراد کےخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہالائسنس کےساتھ معاہدے پر فوری نظر ثانی کی جائے، معاہدے میں تھرڈ پارٹی آڈٹ و تنازعات کے حل کے متبادل نظام کی شقیں شامل کی جائیں۔