بجلی صارفین پر ایک اور بم گرانے کی تیاری،درخواست جمع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی صارفین پر ایک اور بم گرانے کی تیاری،تقسیم کار کمپنیوں نے 51 ارب 88 کروڑ وصول کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔

درخواست مالی سال 2023-24کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے دائر کی گئی ،کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ کی مد میں 5ارب 57 کروڑ مانگ لیے گئے،منظوری کی صورت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا17 مئی کو درخواست پر سماعت کرےگا۔