فیصل آباد:(صداقت علی) پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی نے چوک گھنٹہ گھر میں تین روزہ احتجاجی کیمپ لگا لیا۔
احتجاجی کیمپ میں مرکزی صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین اور بڑی تعداد میں کاشت کاروں نے شرکت کی۔
کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مقرررین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ابھی تک کاشت کاروں سے گندم کی خریداری کا عمل شروع نہیں کیا جس کے باعث کھلے آسمان کے نیچے پڑی گندم خراب ہو رہی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں خراب موسم کے باعث گندم تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔حکومت کسانوں کا معاشی قتل اور زراعت کو تباہ کرنے کی بجائے ان کے تحفظ کے لئے فی الفور عملی اقدامات کرے کیونکہ کسانوں کے پاس آئندہ فصل کاشت کرنے کے لئے وسائل نہیں ہیں۔ زراعت کش پالیسیوں کے نتیجے میں کسانوں کا بھاری نقصان ہو رہا ہے جبکہ مڈل مین اور فلور ملز مالکان کسانوں سے سستے داموں گندم خرید کر بھاری منافع کمارہے ہیں ۔ حکومت کاشتکاروں سے فوری طور پر مقرر کردہ سرکاری قیمت پر گندم خریدے۔ تین روزہ احتجاجی کیمپ روزانہ شام 4 بجے سے شام 7 بجے تک لگایا جائے گا۔
حکومت کسانوں کا معاشی قتل بند کرے،جماعت اسلامی فیصل آباد کا احتجاجی کیمپ
















