اسلام آباد (مشرق نیوز) سیکرٹری کابینہ کی زیرصدارت انکوائری کمیٹی آج بھی گندم درآمد کے حوالے سے تحقیقات جاری رکھے گی۔ بلا ضرورت گندم منگوانے کی تحقیقات کیلئے سابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کو آج کمیٹی میں طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری کابینہ کی زیر سربراہی کمیٹی نے گزشتہ روز اہم دستاویزات کا جائزہ لیا تھا اور سابق سیکرٹری فوڈ محمد محمود اور آصف نے اپنے بیان ریکارڈ کرائے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کمیٹی نے پہلی انکوائری کمیٹی کی حتمی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا تھا۔
سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کل وزیراعظم شہباز شریف کو حتمی رپورٹ پیش کریگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد سکینڈل کمیٹی کے سربراہ سے کہا تھا کہ مجھے ذمہ داروں کا واضح تعین کرکے بتایا جائے۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ کوئی لگی لپٹی مت رکھیں، قوم کے سامنے سب کچھ رکھیں گے۔
گندم سکینڈل انکوائری، شمشاد اختر آج طلب، کل وزیراعظم کو حتمی رپورٹ دی جائیگی
















