اوور بلنگ پر 3 سال سزا ،قومی اسمبلی نے قانون سازی کی منظوری دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اوور بلنگ پر 3 سال سزا ،قومی اسمبلی نے قانون سازی کی منظوری دےدی،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اوور بلنگ کی نشاندہی نیپرا کو کرےگا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اوور ،غلط بلنگ والے افسروں کی پکڑ ہو سکے گی،آئندہ ایف آئی اے نہیں، نیپرا اوور بلنگ پر کارروائی کرے گا۔

دوسری جانب نیپرا ذرائع کے مطابق ڈسکوز افسروںکوایف آئی اے کی بلا وجہ ہراسمنٹ سے بچانے کےلئے رولز تبدیل کیے گئے، ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گا ،افسروں کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔