آڈیو لیکس کیس ،IB،FIA،PTAسربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس ،جرمانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں اداروں پر 5 ،5لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے جسٹس بابر ستار پر کیس سننے کے اعتراض کی درخواستوں کو بدنیتی قرار دیتے ہوئے فیصلے میں لکھا جج کو دباومیں لانے کےلئے سکیم کے تحت تینوں اداروں کی جانب درخواستیں دائر کی گئیں،مطمئن کریں کیوں نہ تینوں اداروں کے سربراہوں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟،عدالت نے جج پر اعتراض کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے 5،5لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور حکم دیا جرمانہ اتھارٹی دینے والے اپنی جیب سے ادا کرے گا۔

جسٹس بابر ستار نے جج پر اعتراض کی چاروں درخواستوں پر 40 صفحات کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہااعتراض کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں، ایف آئی ، آئی بی ، پیمرا ، پی ٹی اے نے اکٹھے سکیم کے تحت درخواستیں دائر کیں ، چاروں اداروں نے درخواستوں کے ذریعے جج کو پریشرائز کرنے کی کوشش کی،فیصلے میں لکھا گیا شہریوں کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر عدالت فریقین کو مکمل موقع دے رہی ہے،سامنے آیا وفاقی حکومت شہریوں کو بنیادی آئینی حقوق دینے میں نااہل ہے۔