ساہیوال (بےورورپورٹ)کمشنرساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدکا مقررہ ٹائم لائن کے مطابق سڑکوں کی مرمت کا کام مکمل نہ کرنے پر اظہار برہمی، فرید ٹاون، آڑاتلہ روڈ اور مڈھالی روڈ پر جاری کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں بلاوجہ تاخیر سے عوام شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی منیجر اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے روڈز کی تزئین و آرائش کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے۔
منصوبوں میں تاخیر سے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں: کمشنر ساہیوال
















