بجلی چوری کیخلاف مہم، 226 روز مکمل، 3 ارب 40 کروڑ سے زائد وصولی

لاہور (خبرنگار)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو کے افسران اور ملازمین کیلئے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میںپیپرا رولز اور پوکیورمنٹ مینجمنٹ کے حوالے ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر عرفان نے ٹریننگ کے شرکاءکو الیکچر دئےے۔ٹریننگ میں جی ایس او، سول ورکس،پی ایم یو ،ڈیزائن، جی ایم ٹیکنیکل آفس اور میٹریل مینجمنٹ کے ڈیپاڑٹمنٹس کے ہیڈز اور سٹاف نے شرکت کی ۔ٹریننگ میں شرکاءکو میٹریل کی خریداری،بڈ اوپننگ،پری کوالیفکیشن، ٹینڈرزکے بارے میں گورنمنٹ کے رولز بارے بتایا گیا ۔اس کے علاوہ ایس او ای کیلئے کیا رولز اینڈ ریگولیشن ہیں ان کے بارے بھی بتایا گیا ۔ہمارے سول ،میٹریل مینجمنٹ اور دوسرے ڈیپارٹمنٹس جن رولز کے تحت خریداری کرتے ہیں ان کے بارے بھی لیکچر میں بتایا۔ٹریننگ کے اختتا م پر چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے ٹریننگ کے شرکاءکو سرٹیفکیٹس دئےے ۔ دوسری طرف وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو 226روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل76 ہزار 662 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 72300 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار86 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ 18 لاکھ 10 ہزار 269 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 40 کروڑ28 لاکھ12 ہزار 864 روپے ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 18 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر313 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے105 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانیوالے کنکشنوں میں 14 کمرشل،4 زرعی اور295 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشن منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ19 ہزار 394 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 45 لاکھ94 ہزار 292روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانیوالے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے اورانکو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔علاوہ ازیں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 213 ویں روز 53 نادہندگان سے 3.97 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔