لاہور: (ہیلتھ رپورٹر،اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے ڈبلیو ایچ اوکی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی نے ملاقات کی،ملاقات میں صحت کی بہتر سہولتوں کےلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہیلتھ سیکٹر خصوصی طور پر عوام میں انفیکشن کنٹرول کیلئے ڈاکٹر حنان بلخی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہابیماریوں سے بچاو اورعلاج کےلئے ڈبلیو ایچ او کےساتھ مکمل تعاون ،معاونت کی جائےگی،صحت کے شعبے میں اصلاحات ترجیح ہے، دیہی عوام کیلئے 32 فیلڈ ہسپتال فنکشنل کر دیئے ،5سال کے اندر ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا نے کا ہدف پورا کرینگے۔
ڈاکٹر حنان بلخی نے کہا دور دراز علاقوں میں آباد افراد کو وبائی امراض سے بچاو کیلئے بروقت اقدامات ضروری ہیں، قدرتی آفات کی ہنگامی صورتحال میں صحت کی بروقت سہولیات فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او تعاون فراہم کرے گا۔
دریں اثناوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ذمہ داری کےساتھ آزادی اظہار کے لئے کوشاں صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاآزادی اظہار کیلئے شہید ہونے والے برصغیر کے پہلے صحافی مولوی باقر کو سلام اور دور آمریت میں حریت فکر کا علم بلند کرنےوالے ہر صحافی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،میڈیا نے اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا،معاشرے میں مثبت تبدیلی کےلئے آزادی صحافت ضروری ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















