الہ آباد:(عنصر جاوید) سرکاری تعلیمی اداروں میں پینے کا صاف پانی نایاب ، طالبعلم بیمار ہونے لگے، محکمہ ایجوکیشن کے ریکارڈ کے مطابق تحصیل میں 393 سرکاری سکول قائم ہیں جن میں محکمہ ایجوکیشن کے ریکارڈ کے مطابق 92 ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ 24 سو اساتذہ اکرام بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں وہ بھی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
سرکاری سکولوں میں سہولیات کا فقدان زبان زد عام ہے مگر سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے، سرکاری سکولوں میں سینکڑوں طالبات طلباءوطالبات ٹینکی کا آلودہ پانی پینے یا گھروں سے پانی لانے پر مجبور ہیں، سکولوں میں نصب کی گئی ٹینکیوں کی بھی صفائی کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے سے انتہائی ناقص اور آلودہ پانی بچے استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث زیر تعلیم طلباءو طالبات میں پیٹ کی بیماریاں عام ہو چکی ہیں،والدین نے کہا ہے متعدد مرتبہ بچوں کے کہنے پر سکول انتظامیہ سے بات کی مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوسکا، محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق معاملہ ابھی نوٹس میں آیا ،پانی کی ٹینکیوں کی صفائی کیلئے احکامات جاری کر دئیے ہیں،جلد ہی ٹینکیوں کی صفائی کرائی جائیگی۔
الہ آباد:سرکاری تعلیمی اداروں میں صاف پانی نایاب ، طلباءبیمار
















