اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے قرض لینا نہیں،نجات پانا کامیابی ہے،خوشحالی کادور جلد واپس آئے گا۔
شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے جاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا،2016میں میرے قائد نوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا یہ ایس بی اے دوسر ا پروگرام ہے جو مکمل ہورہا ہے،16ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آئی ایم ایف سے معاہدہ اہم ثابت ہوا ۔
وزیراعظم نے کہاپاکستان کے معاشی تحفظ کےلئے تلخ و مشکل فیصلے کئے ،ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آرہے ہیں ،معیشت کو بہتر بنانے کا موقع ملا ہے، پوری جان لڑائیں گے، پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے،قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی اس دن ہوگی جس دن قرض سے نجات پائیں گے،جذبے کےساتھ درست سمت میں تسلسل سے محنت جاری رہی تو قرض سے نجات و معاشی خوشحالی کا دور بھی جلد آئے گا،مشکل وقت میں ساتھ دینے پرآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتوں میں کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیشرفت ہوئی ،سعودی عرب ،پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہیں،آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان آرہا ہے، نتیجے میں دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہوگی ،قیادت کی سطح پر ہونےوالی مفاہمت کو عملی شکل دینے کےلئے پوری محنت سے کام کریں گے۔
شہبازشریف نے کہاپاکستان ،سعودی عرب کی معاشی شراکت داری سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوا ،2ماہ کے دوران پاکستان ،سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر ریکارڑ وفود کا تبادلہ ہوا ،عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں واشگاف انداز میں بیان کیا دنیا کو پرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا،پرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پرخلوص محبت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















