کیا وزیر اعظم کو سائفر کاپی دینے کے ثبوت ہیں؟،جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سائفرکیس میں ریمارکس دئیے عدالت کو دیکھنا ہے سائفر کی کاپی واپس کیوں نہیں کی گئی؟ کیا وزیر اعظم کو سائفر کی کاپی دینے کے ثبوت موجود ہیں؟۔

جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پر سماعت کی،چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا اعظم خان سے سائفر کاپی وزیراعظم کو فراہم کرنے کا ریکارڈ ہے یا نہیں؟،سپیشل پراسیکیوٹر نے موومنٹ رجسٹر سے تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کر دیں، ایف آئی اے نے پراسیکیوٹر نے کہاشمعون قیصرنے بیان ریکارڈ کرایا وزیر اعظم ہاوس میں کاپی وصول کرنے کے دستخط موجود ہیں۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا آپ چیزیں تحریری طور پر دیدیں، لکھنے میں کچھ رہ نہ جائے،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی آئندہ سماعت پر ایف آئی آر کی رپورٹ پیش کی جائے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا جس شکایت پر ایف آئی آر درج ہوئی وہ بھی ریکارڈ کا حصہ لازمی بنانا ہے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے 27 مارچ 2022 کے جلسے کی بانی پی ٹی آئی کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ عدالت کے سامنے پڑھا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے سیاستدانوں کے کہنے پر کون یقین کرتا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ایک سیکریٹ ڈاکومنٹ وزیر اعظم کے پاس آتا ہے یہاں تک تو درست ہے ، اب واپسی اور گم ہونے کا معاملہ رہتا ہے دیکھنا ہے کاپی واپس کیوں نہیں کی گئی،بعدازاں عدالت نے سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔