لاہور:(کامرس رپورٹر،اپنے رپورٹر سے)کسانوں نے پنجاب کی ہر اہم شاہراہ پر دھرنا دینے کااعلان کردیا۔
چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے اپنے پیغام میں کہا پنجاب حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، سیکرٹری سے مذاکرات کیلئے ملاقات کا کہا گیا مگر سیکرٹری سے نہیں ملیں گے،کسان اتحاد احتجاج کی کال دے رہا ہے، پنجاب کے ہر ضلع و تحصیل کی سطح پر احتجاج کریں گے،کسان اپنی گندم کی فصل، ٹریکٹر اور بچوں سمیت سڑکوں پر نکلیں گے۔
خالد باٹھ نے کہاپنجاب کی ہر اہم شاہراہ پردھرنا ہوگا،مریم نواز کسانوں کو بھیک نہیں ،حق دیں،مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے،کسان سڑکوں پر نکل آیا تو کوئی کنٹرول نہیں کر سکے گا،جی پی او چوک پر تشدد بڑا افسوس ناک عمل تھا، کسانوں میں شدید ردعمل دینے کا جذبہ ہے مگر پرامن ہیں اور رہیں گے۔
ادھر پنجاب حکومت نے گندم درآمد کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دےدی ،وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہاکمیٹی کی رپورٹ پبلک کریں گے،گندم خریداری پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے نئے ریٹس پرعملدرآمد کےخلاف ہڑتال کی کال دے دی،صدر آفتاب گل نے کہاشٹرڈاﺅن ہڑتال کا فیصلہ متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں تندور مالکان کی مشاورت سے کیا گیا،اخراجات پورے نہیں ہو رہے، نان روٹی سستی کیسے بیچیں،آئے روزتندورمالکان کی گرفتاریاں وانتظامیہ کے جرمانے قابل قبول نہیں۔
کسانوں کا اہم شاہراہ پر دھرنا دینے کااعلان،متحدہ نان بائی کی شٹرڈاﺅن ہڑتال کی کال
















