لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیںکیا آئی جی خود کو عدالت سے بھی طاقتور سمجھتا ہے؟۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا عدالت نے پولیس افسروں کو پرویز الٰہی کوبحفاظت گھرپہنچانے کی ہدایت کی تھی مگر پولیس افسر بحفاظت گھر پہنچانے میں ناکام رہے،اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے توہین عدالت کی لہٰذا عدالت ذمہ دار پولیس افسروں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو پیشی کےلئے حتمی مہلت دیتے ہوئے کہا ہائیکورٹ کا حکم تھا پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کیا جائے، کیا آئی جی خود کو عدالت سے بھی طاقتور سمجھتا ہے؟،سرکاری وکیل نے کہا اب آئی جی اسلام آباد تبدیل ہو چکے ، عدالت نے کہا وہ تبدیل ہو چکے تو مطلب یہ نہیں کیس سے بری الزمہ ہوگئے، آئی جی اسلام آباد معاملے کو ایزی لے رہے ہیں،نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
کیا آئی جی خود کو عدالت سے بھی طاقتور سمجھتا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

















