اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)ایل این جی ریفرنس واپس،عدالت نے شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل سمیت تمام ملزموں کو بری کردیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے شاہد خاقان عباسی و دیگر کےخلاف نیب ریفرنس پرسماعت کی ،ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے کہا نیب شاہد خاقان عباسی ودیگر کےخلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے،عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرکے شاہد خاقان سمیت تمام ملزموں کو ریفرنس سے بری کردیا۔
بری ہونے والوں میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ،عبداللہ خاقان ،چیئرمین اینگروگروپ حسین داو¿د، ڈائریکٹر اینگروگروپ عبدالصمد داو¿د ،سابق چیئرمین اوگرا عظمیٰ عادل خان، سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد اسلام، سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، سابق چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی آغا جان اختر اور سابق چیئرمین اوگرا سعید احمد خان شامل ہیں۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے موجودہ حکومت کے نقاد شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کےخلاف ایل این جی ریفرنس کی میرٹ پر واپسی بےگناہی کا ثبوت ہے، بانی پی ٹی آئی اور ثاقب نثار گٹھ جوڑ نے نیب کو مخالفین کےخلاف تلوار کی طرح استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے خود کہا تھا شاہد خاقان جیل جانا چاہتے تھے بھیج دیا۔
ایل این جی ریفرنس واپس،شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل سمیت تمام ملزم بری

















