اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط فیصلے سے آج کسان پریشان ہیں، جس افلاطون نے یہ فیصلے کئے اسے سزا ملنی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نگراں حکومت گندم کی درآمد کے غلط فیصلے کر گئی۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر کی گندم منگوا لی گئی جبکہ ملک میں وافر گندم موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ تھا اس سال گندم وافر ہو گی، اداروں کے پاس اعداد و شمار تھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاسکو کا خریداری کا ہدف بڑھا دیا ہے، صوبوں کو بھی کسانوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

















