حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا شرعاً جائز نہیں،حکومت ایکشن لے،طاہر اشرفی

لاہور:(اپنے نمائندے سے) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا شرعاً جائز نہیں،حکومت ایکشن لے،حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا حج و عمرہ کے موقع پر کسی کی تصاویر،پرچم اٹھانا جائز نہیںایسا کرنےوالوں نے پاکستان اور سعودی قوانین کی خلاف ورزی کی،حکومت پاکستان ایسی حرکات کرنےوالوں کےخلاف ایکشن لے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا حرم شریف میں سیاسی نعرے لگنا قابل شرم ہے،سعودی حکومت اگر کارروائی کرے گی تو بدنامی ہو گی،رواں سال کراچی سے بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین جائیں گے، پرائیویٹ حجاج کے بعض گروپ حکومت سے بھی سستے ہیں،غیر رجسٹرڈ گروپس کیساتھ حج بکنگ نہ کریں،مسئلہ فلسطین کاایک ہی حل ہے آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو۔